سابق مرکزی وزیر اور کانگریسی لیڈر اکھلیش داس کا آج یہاں دل کا دورہ پڑنے
سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 56 برس تھی ۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور
ایک بیٹا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت میں وزیر مملکت برائے اسٹیل مسٹر
داس لکھنؤ کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں کانگریس سے استعفی دے
کر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی رکنیت حاصل کی تھی، لیکن ریاستی
اسمبلی انتخابات سے قبل وہ کانگریس میں واپس آگئے تھے۔ مسٹر داس کا سماج سے
گہرا رشتہ
تھا ۔ انہوں نے لکھنؤ میں مفت ایمبولینس سروس شروع کررکھی تھی
اور کئی تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر بھی تھے۔
اکھلیش داس سابق وزیر اعلی بابو بنارسی داس کے بیٹے ہیں۔ ان کی پیدائش 31
مارچ 1961 میں بلند شہر میں ہوئی تھی۔ اکھلیش داس کے انتقال پر کانگریس
لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ یہ پارٹی اور معاشرے کے لئے بڑا نقصان
ہے۔ انہوں نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے
آنے والے مقامی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو کافی نقصان ہوگا۔